کیرل میں سی پی ایم کے جلسہ پر بم حملہ

کیرل :کیرالہ کے کنور ضلع میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی((سی پی ایم)کے ریاستی سکریٹری کوڈییری بالاکرشنن پر پارٹی کی ایک میٹنگ کے دوران دیسی بم سے حملہ کیا گیا جس کے بعد مارکسی پارٹی کارکنوں نے مبینہ طورپر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے دو دفتروں پر حملہ کرادیا۔
پولیس نے بتایا کہ سیاسی طورپرحساس ناڈاپورم میں ایم سی پی کارکنان نے کل دیر رات وٹاکرا اور کوٹاپلی میں بی جے پی دفتروں پر حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق جسو قت مسٹر بالا کرشنن پر بم حملہ کیا گیامتو اس وقت وہ پارٹی کی ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔
وزیراعلی پنارئی وجین نے کہا کہ اس حملہ میں شامل لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے کنور ضلع میں دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان کئی تصادم ہو ئے ہیںجس میں کئی لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomb thrown near cpim function in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply