دہلی کے ایک انگلش اسکول میں بم کی افواہ سے سراسیمگی

نئی دہلی: دہلی کے وسنت وہار عالقہ میں واقع ایک اسکول میں بم کی موجودگی کی خبر سے پورے اسکول میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور طلبا و اساتذہ گھبرہٹ میں اسکول سے باہر نکل آئے۔
دہلی پولس کے مطابق اسے وسنت وہار کے ماڈرن اسکول میں بم ہونے کی اطلاع ملی تھی۔پولس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اسکول کو گھیر لیا اور اند جا کر تمام طلبا اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ کو بحفاظت اسکول سے باہر نکال لیا۔
دہلی پولس کو کسی نامعلوم شخص نے فون کر کے بتایا تھا کہ وسنت وہار کے معروف ماڈرن اسکول میں بم رکھ دیا گیا ہے۔ جس کے باعث پولس اپنے ساتھ بم ناکارہ کرنے والے ماہرین کو بھی لے گئی۔ جنوبی دہلی کے ڈی سی پی نے بتایا کہ اے سی پی اور ایس ایچ او اسکول میں عملہ کے ساتھ موجود ہیں۔فی الحال بم اسکواڈ اسکول کے کونے کونے کی تلاشی لے رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomb scare in delhis modern school students evacuated in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply