بم کی خبر ملنے پر نیپال ،اڑیسہ پروازوں کو اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر روک لیا گیا

نئی دہلی: اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی دو پروازوں میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر عین اس وقت روک لیا گیا جب وہ پرواز بھرنے ہی والی تھیں۔
ان میں سے ایک طیارہ نیپال ایر ویز کا اور دوسرا ایر انڈیا کا ہے۔ نیپال ایروزی کا طیارہ کٹھمنڈو اور ایر انڈیا کا طیارہ اڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور جا رہا تھا۔نیپال ایر بس کو دہلی سے کٹھمنڈو کے لیے صبح ساڑھے گیارہ بجے پرواز بھرنا تھی جبکہ ایر انڈیا کے طیارہ کو دہلی سے بھونیشور جانے کے لیے صبح11بجے روانہ ہونا تھا۔رائل نیپال ایرلائنز کی دہلی کٹھمنڈوپرواز میں 155مسافر اور 9عملہ تھا جبکہ ایر انڈیا کی دہلی بھونیشور پرواز میں178مسافر اور عملہ کے سات اراکین تھے۔
ایر پورٹ کنٹرول روم کو صبح دس بجے کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان دونوں طیاروں میں بم رکھے گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomb scare graounds nepal bhubaneswar flights at igia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply