بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کولکاتا۔امرتسر اکال تخت ایکسپریس کو بڑے حادثہ سے بال بال بچالیا

لکھنؤ:کولکاتہ سے امرتسر جا رہی اکال تخت ایکسپریس کے ٹوائلٹ میں بم ملنے سے ٹرین میں افراتفری مچ گئی۔ لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنا کر ایک بڑی سازش کو ناکام کر دیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (ریلوے) سومتر یادو نے آج یہاں بتایا کہ کولکاتہ سے امرتسر جا رہی ٹرین نمبر 12317 اکال تخت ایکسپریس بدھ کی شب جب سلطان پور سے لکھنؤ کی جانب رواں دواں تھی تو اے سی کوچ بی -3 میں سفر کر رہا ایک مسافر بیت الخلا گیا اور وہاں ایک پلاسٹک بیگ میں رکھے مشتبہ دھماکہ خیز مادہ ہونے کی اطلاع ٹرین کے سیکورٹی اسٹاف کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ رات تقریباً ایک بج کر دس منٹ پر اس اطلاع کو فوری طور پر سرکاری ریلوے پولیس کنٹرول پینل کو دی گئی۔
ٹرین کو امیٹھی کے اکبرگنج اسٹیشن پر روک کر تمام مسافروں کو نیچے اتارا گیا۔ مسٹر یادو لکھنؤ سے 32 ویں بٹالین کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچے اور تلاشی کے دوران بیت الخلا میں رکھے بم کو برآمد کرنے کے بعد اس کو ناکارہ کیا گیا۔ اس بم کے ساتھ ایک پرچہ بھی ملا جس میں جموں و کشمیر میں لشکر طیبہ کے انتہا پسنددوجانا کی ہلاکت کا انتقام لینے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پرچہ میں ہندی رسم الخط میں لکھا تھا”دوجانا کی شہادت کا بدلہ اب ہندوستان کو چکانا ہو گا“ مسٹر یادو نے بتایا کہ بادی النظر میں بم معمولی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرین6گھنٹے تک اکبر پور پر رکے رہنے کے بعد صبح ساڑھے سات بجے امرتسر روانہ ہوئی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomb letter warning of revenge for abu dujanas death found on akal takht exp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply