منی پور کے شہر امپھال میں کانگریس امیدوار کی رہائش گاہ کے دروازے پر بم پایا گیا

امپھال:منی پور کی راجدھانی امپھال کے ساگول بینڈ میں کانگریس کے رکن اسمبلی اور اسمبلی الیکشن میں امیدوار آر کے ایمو کی رہائش گاہ کے دروازے پر ایک بم پڑا پایا گیا۔
منی پور پولیس کے بم کو ناکارہ بنانے والے دستے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ دریں اثنا تمام ا امیدواروں کی رہائش گاہ کے آس پاس سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ الیکشن افسر نے بتایا کہ تمام امیدواروں کو سیکورٹی بہم پہنچا دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomb found at residence of congress candidate in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply