بہار کی ایک عدالت میں بم دھماکہ، برقعہ پوش خاتون بمبار سمیت3زخمی

بہار کی ایک عدالت میں بم دھماکہ، برقعہ پوش خاتون بمبار سمیت3زخمی
پٹنہ: بہار کے چھپرا شہر کی ایک عدالت میں پیر کی صبح ہوئے بم دھماکہ میں کم ازکم3افراد خمی ہو گئے۔پولس نے بتایا کہ خوشبو کماری نام کی ایک خاتون ، جو برقعہ اوڑھے تھی، عدالت میں پیر سے بم باندھ کر داخل ہو گئی ۔لیکن اس کے حملہ کرنے سے پہلے ہی اس کے پاس محفوظ بم پھٹ گیا۔
جس میں خوشبو سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ خوشبو کی حالت نازک ہے اور اسے بہتر علاج کے لیے پٹنہ کے سرکاری اسپتال پی ایم سی ایچ بھیج دیا گیا۔پولس کا کہنا ہے کہ خوشبو سابق ممبر پارلیمنٹ اوما شنکر سنگھ کے گھر پر ہوئی واردات کے گواہوں کو نشانہ بنانے کے مقصد سے یہ بم لے کر عدالت پہنچی تھی۔
2011میں ہوئی اس واردات میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔پولس کے مطابق خوشبو خود بھی دو معاملات میں ملوث ہے اور فی الحال ضمانت پر ہے۔