بہار کے شہر بھاگل پور میں بم بناتے ہوئے ایک شخص ہلاک

بھاگل پور:بہار میں بھاگل پور ضلع کے مجاہد پور تھانہ علاقے میں کل رات بم بنانے کے دوران ہوئے دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے آج یہاں بتایا کہ حسین پور گاؤں میں واقع ایک مکان میں بم بنانے کے دوران ہوئے دھماکے میں18سالہ محمد اشرف شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کو علاج کےلئے بھاگل پور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دیر رات اس کی موت ہوگئی۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ ہلاک شدہ شخص مجرمانہ ذہنیت کا تھا اور پہلے بھی جیل جاچکا تھا۔واقعہ کے بعد سے گھر کے سبھی ممبر فرار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی جانچ کےلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomb blast in bhagalpur one killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply