اترپردیش کے فتح پور ضلع میں پانچ یاتری بولیرو کی زد میں آکر ہلاک

فتح پور: (یو این آئی) اترپردیش میں فتح پور ضلع کے للولی علاقے میں فتح پور سے باندہ دیوی درشن کے لئے جا نے والے پانچ یاتریوں کو ایک تیز رفتار بولیرو گاڑی نے کچل دیا جس سے چار کی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سی اپرنا گنگولی نے آج یہاں بتایا کہ للولی علاقے کے دتولی گاؤں سے سنجے (20) پنکو (15) انوج (14)، منو (20) اور انل (25) نوراتری کا ’ورت‘ رکھا ہوا تھا۔ کل رات منت کے مطابق پانچوں عقیدت مند لیٹ کر پری کرما کرتے ہوئے باندہ ضلع کے کماسن علاقے میں واقع کالی ماں کا درشن کرنے جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ سڑک پر لیٹ کر پری کرما کرنے کے لئے جا رہے تھے اسی وقت فتح پور کی جانب سے جانے والی تیز رفتار بولیرو گاڑی نے پانچوں کو کچل دیا جس سے سنجے، پنکو، انوج اور منو کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ انل ضلع ہسپتال موت اور زندگی کی جدوجہد کررہا ہے۔حادثے کے بعد، ڈرائیور گاڑی سے فرار ہوگیا۔ حادثے کی وجہ پورے علاقے میں ماتم چھایا ہے اور دتولی گاؤں والوں کا کہنا ہے وہ اس بار دسہرہ نہیں منائیں گے۔ حادثے کی اطلاع کے بعد ضلع مجسٹریٹ کمار پرشانت اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سی اپرنا گنگولی موقع پر پہنچے اور اہل خانہ اور گاؤں والوں کو تسلی دی۔ پولیس مفرور ڈرائیور کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bolero crushes 5 in fatehpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply