بوہرہ مسلم فرقہ حب الوطنی کی مثال،امام حسینؑ کی شہادت پر اندور کی سیفی مسجد میں وزیر اعظم مودی کا خطاب

اندور: وزیر اعظم نریندر مودی نے حضرت امام حسین ؑ کی شہادت کے موقع پر میں منعقد داؤدی بوہرہ فرقہ کے ’عشرہ مبارکہ ‘پروگرام میں اپنے خطاب میں کہا کہ آپ نے امام حسین کے پیغام انسانیت کو اپنے اندر جذب کر کے پوری دنیا میں اسے عام کیا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امام حسین نے امن و انصاف کے لیے لڑی گئی جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے نا انصافی کے خلاف آواز بلند کی۔ان کا یہ پیغام پہلے کی نسبت آج زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ داؤدی بوہرہ فرقہ کی حب الوطنی ملک کے لیے ایک مثال ہے۔اور اس فرقہ نے ”وکاس کے مشن “ میں زبردست تعاون دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک ہمارے لیے ایک خاندان کی مانند ہے۔

ہم ہر شخص کو ساتھ لے کر چلنے کی ثقافت میںیقین رکھتے ہیں۔یہی وہ بات ہے جو ہمیں دیگر ممالک سے مختلف بناتی ہے۔ہمیں اپنے ماضی پر فخر ہے ، ہم حال پر نازاں ہیں اور پورا اعتماد ہے کہ مستقبل بھی تابناک ہوگا۔

انہوں نے سیفی مسجد میں منعقد اس پروگرام میں کہا کہ بوہرہ فرقہ سے انکا دیرینہ تعلق ہے۔یہ میری خوش قسمتی ہے کہ انہیں بوہرہ فرقہ کے نوجوانوں کی محبت اور بزرگوں کی شفقت حاصل ہے۔گجرات میں شاید ہی کوئی گاؤں ایسا ہے جہاں کوئی بوہرہ تاجر نہ پایا جائے۔

گجرات میں میری وزارت اعلیٰ کے دور میں بوہرہ فرقہ کی مجھے زبردست حمایت حاصل رہی۔اور یہ آپ کی محبت ہی ہے جو مجھے یہاں کھینچ لائی۔وزیر اعظم کے ہمراہبوپرہ فرقہ کے 53ویں مذہبی رہنما سیدنا مفدل سیف الدین بھی تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bohra community contributing to mission of vikas says pm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply