سی بی آئی نے بوفورس مقدمہ میں ہندوجا برادران کو کلین چٹ دینے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

نئی دہلی: مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی) نے دہلی ہائی کورٹ کے 31مئی2005کے اس فیصلہ کو ،جس میں بوفورس سودے میں 64کروڑ روپے کی رشوت معاملہ میں یورپ مقیم صعتکاروں ہندوجا بردران سمیت تمام ملزموں کے خلاف الزامات کالعدم قرار دے دیے تھے، سپریم کورٹ میںچیلنج کر دیا۔
سپریم کورٹ مٰں سی بی آئی کی یہ اپیل ان معنوں میں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ حال ہی میں اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ 12سال کی تاخیر کے بعد اس معاملہ میں کوئی پتیشن داخل نہ کرے۔
لیکن ذرائع کے مطابق لا افسران مشاورت کے بعد اس نتیجہ پر پہنچنے کہ چونکہ سی بی آئی کے پاس ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کرنے کے لیے قرار واقعی دستاویزی شواہداور کچھ اہم دستاویزات ہیں اس لیے اس فیصلہ کو چیلنج کرنا چاہئے۔جس کے بعد سی بی آئی نے اس فیصلہ کو چیلنج کرنے کے لیے دستاویزی شواہد اور اہم کاغذات سپریم کورٹ میںپیش کر دیے۔

Title: bofors case cbi files plea in supreme court against delhi high court order | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply