بہار کے مشرقی چمپارن میں ایک دکان کی کھڑکی سے لٹکی نوجوان کی لاش برآمد

رکسول :بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے رمگڑوا تھانہ علاقے سے آج صبح پولیس نے نیم برہنہ حالت میں ایک نوجوان کی لاش برآمد کی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر رمگڑوا انٹر کالج کے قریب ایک دکان کی کھڑکی سے لٹکی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش دیکھنے سے لگتا ہے کہ کسی نے اسے قتل کرنے کے بعد کو رسی سے لٹکا دیا ہے. ذرائع نے بتایا کہ میت کی عمر تقریبا 30 سال ہے جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوئی ہے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے موتیہاری صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے. پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Body of a young man found hanging in east chmparan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply