بنگال کے بردوان ضلع میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی پر اسرار موت

بردوان:مغربی بنگال میں ضلع بردوان کے منگول یوٹ رہائشی علاقے میں آج ایک کمرے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔۔ پولس کے مطابق پڑوسیوں نے آج دروازہ کھٹکھٹایا اور کوئی آواز نہیں آنے کی وجہ سے پولس کو اطلاع دی۔پولس نے کمرے سے سجائے برن ناتھ (55)، ان کی بیوی منمالا (45) اور بیٹی سدرشنا (22) کی لاشیں برآمد کیں۔
پولس کو خدشہ ہے کہ مسٹر ناتھ نے دونوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی ہوگی۔ لیکن گھر کے باہر کا دروازہ کھلا ہونے کی وجہ سے پولس کو یہ بھی خدشہ ہے کہ شاید بیرونی لوگوں نے اس واردات کو انجام دیا ہوگا۔ پولس نے پورے مکان کوسیل کر دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bodies of three of a family found in their house in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply