بابری مسجد ایکشن کمیٹی کو سپریم کورٹ کی تجویز منظور نہیں

لکھنؤ: بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے اجودھیا تنازعہ کو دونوں فریقوں کے مابین مذاکرات کے توسط سے طے کرنے کے لیے سپریم کورٹ کی تجویز کو خارج کر دیا۔بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفر یاب جیلانی نے کہا کہ اس قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کیے جا سکتے کیونکہ 1990سے بے شمار مذاکرات ہو چکے ہیں اور سب ناکام رہے ۔
اس لیے یہ بے فیض ہیں کیونکہ اس سے مسئلہ حل ہونے والا نہیں۔مذاکراتی و ثالثی کا عمل پہلے ہی بارہا ہو چکا ہے اور اب دوبارہ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات اسی وقت ثمر آور ہو سکتے ہیں جب خود چیف جسٹس آف انڈیا اس میں مداخلت کریں اور مذاکرات میں شامل رہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bmac rejects sc suggestion for talks between both factions on ayodhya issue in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply