دنیا بھر میں ہلال سرخ سے تعبیر صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا نظارہ کیاگیا

نئی دہلی:جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دنیا کے کم و بیش ہر ملک کے ،جہاںرات کا وقت ہوگا ، ان لوگوں کو جنہوں نے اس رات آسمان کو تکا ہو شاید تاحیات یاد رہے گی کیونکہ یہ وہ شب تھی جب انہوں نے صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا ہندوستانی وقت کے مطابق رات 11بج کر54منٹ سے صبح 4بج کر58منٹ تک نظارہ کیا۔یہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آجاتی ہے۔

یہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا،یورپ، افریقہ غرضیکہ تمام بر اعظموں میں دکھائی دیا۔مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان میں بھی اسے دیکھا گیا اور اس موقع پر ہر مذہب کے لوگوں نے اپنے اپنے عقیدے کے مطابق مذہبی تقاضے پورے کیے۔

اسلام میں اس کے لیے نماز خسوف ہے جو چاند گرہن کے موقعپر انفرادی طور پر ادا کی جاتی ہے جبکہ نماز کسوف سورج گرہن کے وقت با جماعت اور انفرادی دونوں طرح سے ادا کی جاتی ہے۔اسے سائنسدانوں نے بلڈ مون(ہلال سرخ)نام دیا ہے کیونکہ مکمل گرہن لگنے سے وہ سرخی مائل ہوجاتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blood moon dazzles skygazers in centurys longest eclipse in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply