خون اور پانی ساتھ ساتھ نہیں بہہ سکتے:نریندر مودی

نئی دہلی:اڑی میں ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے پر پاکستان کو ایک سخت انتباہ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے آجکہا کہ پانی اور خون دونوں ساتھ نہیں بہہ سکتے۔ مسٹر مودی نے یہ بات سندھ طاس معاہدہ پر طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں طے کیا گیا کہ مستقل سندھ آبی کمیشن کی میٹنگ طلب کرنے کو فی الحال موقوف رکھا جائے گا۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دریائی پانی کے تعلق سے تعاون کی رفتار سست پڑ جائے گی۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تلبل نیویگیشن پروجکٹ کی تعمیر کی معطلی پر نظر ثانی کی جائے گی۔
آبی معاہدے کا ہر پہلو سے جائزہ لینے کے لئے طلب کردہ اس میٹنگ سے مجموعی اشارہ یہ ملا کہ پاکستان پر یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ ہندستان پر بین سرحدی دہشت گردانہ حملے جاری رکھتے ہوئے اس معاہدے پر عمل جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر،آبی وسائل سیکریٹری کے علاوہ وزیر اعظم کے دفتر کے دیگر افسران موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blood and water cant flow together pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply