تملناڈو کی پٹاخہ فیکٹری دھماکہ میں ہلاک شدگان کی تعداد6ہو گئی

چنئی:تملناڈو میں ضلع ویلوپورم کے ونور میں پٹاخہ بنانے کے ایک کارخانہ میں اتوار کی دوپہر دھماکہ ہوجانے سے 6 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملازم دیوالی کے تہوار کے لئے پٹاخے بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک آگ لگ گئی جس سے دھماکہ ہوگیا۔ دھماکہ کی وجہ سے پورا کارخانہ جل کر تباہ ہوگیا۔
ویلوپورم میں واقع اس فیکٹری کا مالک ونور کا رہائشی رمیش نام کا شخص تھا۔ اس فیکٹری میں40مزدور کام کرتے تھے۔جس وقت یہ دھماکہ ہوا توفیکٹری میں30ملازمین کام کر رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blast in cracker factory in tamil nadu 6 killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply