مدھیہ پردیش میں ٹرین کی ایک بوگی میں دھماکہ8مسافر زخمی

شاجاپور:مدھیہ پردیش کے ضلع شاجاپور کے جبڑی ریلوے اسٹیشن کے پاس منگل کی صبح بھوپال۔اجین پسنجر ٹرین کی ایک بوگی میں دھماکہ ہوا جس میں8 مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ ریلوے ذرائع نے ابتدائی رپورٹوں کے حوالے سے بتایا کہ بھوپال سے اجین جانے والی پسنجر ٹرین 59320 کی ایک بوگی میں زبردست دھماکہ ہوا ہے۔
حادثے میں چھ مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو پہلے کالاپیپل کے اسپتال لے جایا گیا، وہاں سے انہیں شوجالپور ر یفر کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھوپال اور رتلام سے میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔
دریں اثناءریاستی وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ نے ٹرین میں دھماکے اور اس میں چندمسافروں کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل دستہ (بی ڈی ایس) جائے حادثہ کے لئے روانہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی میڈیکل ٹیمیں بھی روانہ کی گئی ہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blast in bhopal ujjain train at least eight injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply