چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ دھماکہ میں 7سی آر پی ایف جوان ہلاک

رائے پور: چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ میں ماو¿ باغیوں کے ذریعہ بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کی زد میں آکر سینٹرل ریزرو پولس فورس( سی آر پی ایف) کے سات جوان ہلاک ہو گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق سی آر پی ایف کا ایک قافلہ نکسل باغیوں کے گڑھ دانتے واڑہ میں مالیواڑہ سے گذر رہا تھاکہ اس کی گاڑی بارودی سرنگ کی زدمیں آگئی ۔
دھماکہ ہوتے ہی بکتر بند گاڑی کے پراخچے اڑ گئے اور اس میں سوار سات جوان ہلاک ہو گئے۔ دانتے واڑہ کے ایس پی کے کشیپ نے اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام سیکورٹی اہلکار سی آر پی ایف کی230بٹالین کے تھے۔لیکن بکتر بند گاڑی میں چونکہ کافی جوان سوار تھے اس لیے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blast by naxals kills 7 crpf jawans in dantewada in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply