مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں ترنمول کانگریس کے دفتر میں دھماکہ، ایک ہلاک

کلکتہ:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے اوش گرام میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے مقامی دفتر میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ کل شام7بجے کے قریب پیش آیا ہے۔زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔اس دھماکہ کی خبرملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے جانچ شروع کردی ہے۔
اس معاملے میں اب تک کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔بردوان ایسٹ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انوراگ سری واستو نے کہا کہ ابھی تک ایک شخص کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ہمٰں مزید تفصیل کا انتظار ہے۔ ترنمول کانگریس کے ورکر نے الزام عاید کیا ہے کہ بائیک پر سوار دو نامعلوم افراد بم پھینک کر فرار ہوگئے۔اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blast at trinamool congress office 1 killed 3 injured in burdwan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply