پنجاب کے سنگرور ضلع کے پٹاخہ گودام میں دھماکہ و آتشزدگی،5جھلس کر ہلاک کئی زخمی

سنگرور: پنجاب کے سنگرور ضلع کے سلر گھاٹ گاؤں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں پٹاخوں کے ایک گودام میں زبردست دھماکے کے بعد آّٓگ لگ جانے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آگ تقریباً رات نو بجے لگی تھی۔ آگ سے گودام پوری طرح خاکستر ہوگیا۔ ملبے سے ابھی تک پانچ لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ کئی لوگوں کے اب بھی ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس حادثے میں زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہے۔ پٹاخوں کا یہ گودام رہائشی علاقے میں ایک گرودوارے کے نزدیک واقع تھا۔
اس گودام میں اچانک سے دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ آگ نے نزدیک کے گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ سول سرجن ڈاکٹر کرن دیپ بالی فوراً جائے وقوعہ پہنچ گئے اور دیگر سینیئر ساتھی افسروںکے ساتھ بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔سنگرور کے ڈپٹی کمشنر اے پی ایس ورک اور ایس ایس پی مندیپ سدھوبھی جائے حادثہ روانہ ہو گئے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ مندیپ سدھو کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل پایا ہے لیکن بادی النظر میں اس کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ ڈپٹی ضلع کمشنر اے پی ایس ورک کے مطابق واقعہ کی جانچ کے احکام دے دئے گئے ہیں۔ ادھر پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے مزدوروں کی موت پر رنج کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ کے وقت متعدد مزدور گودام میں موجود تھے۔سول سرجن نے فی الحال چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blast at cracker godown leaves 5 dead in sangrur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply