بی جے پی حکومت ملک کو آگ میں جھونک رہی ہے:راہل گاندھی

نئی دہلی: پدماوت فلم کے خلاف پر تشدد احتجاج کے دوران بی جے پی حکومت والی ریاست ہریانہ میں اسکولی بچوں کی بس پر کرنی سینا کے کارکنوں کے پتھراؤ پر کانگریس صدرراہل گاندھی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ اس کی حکومت نے فلم پدماوت کی نمائش کے خلاف احتجاج کے لیے بھٹکے ہوئے گروپوں کو کچھ بھی کرنے کی عملاً کھلی آزادی دے رکھی ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اس بھگوا پارٹی کا منافرت اور تشدد بھڑکانے کا رویہ ملک کو آگ میں جھونک رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف ایسی حرکت کو کسی بھی صورت میںحق بجانب قرار نہیں دیا جا سکتا۔
کانگریس صدر نے ہریانہ اور ان دیگر ریاستوں میں، جہاں فلم کے خلاف احتجاج کے دوران غنڈہ گردی، آتشزنی اور تشدد کی وارداتیں رونما ہوئیں، امن و قانون برقرار رکھنے میں ناکامی پر بھی حکمراں بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjps use of hatred and violence setting country on fire rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply