فاروق عبداللہ کو سری نگر کے لال چوک پر طمانچہ مارنا چاہتا ہوں: بی جے پی لیڈر دورج پال امو

چنڈی گڑھ: ہریانہ بی جے پی لیڈر سورج پال امو نے، جنہوں نے بدھ کے روز پارٹی کے چیف میڈیا کو آرڈی نیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،کہا ہے کہ انکی شدید خواہش ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو سری نگر کے لال چوک پر کھڑا کر کے ا یک تھپڑ ماریں۔فلم پدماوتی کی اداکارہ دیپکا پڈوکون اور فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر پر دس کروڑ روپے کا اعلان کرنے کے کئی روز بعد امو نے کہا کہ وہ فاروق عبداللہ کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ انہیں لال چوک پر ملیں وہاں وہ انہیں تھپڑ ماریں گے۔
امو کا یہ بیان فاروق عبداللہ کے اس بیان کے کچھ دنوں بعد آیا ہے جس میں انہوںنے مرکز میں نریندر مودی حکومت کو للکارا تھا کہ اس میں ہمت ہے تو پاک مقبوضہ کشمیر میں ترنگا لہرانے کی باتیں کرنے سے پہلے سری نگر آکر لال چوک پر ہی ترنگا لہرا کر دکھا دیں۔
فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ وہ یہاں تو پرچم لہرا نہیں سکتے اور بات پاک مقبوضہ کشمیر جا کر لہرانے کی کرتے ہیں۔امو اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ اس کا حشر بھی سورپ ناکھا جیسا، جس کی لکشمن نے ناک کاٹی تھی،ہوگا۔کیونکہ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ان کی ریاست متنازعہ فلم پدما وتی اور اس کے عملہ کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Title: bjps suraj pal amu says he wants to slap farooq abdullah at lal chowk | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply