مغربی بنگال میں گائے شماری مہم کا آغاز

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سخت ناراضگی اور مخالفت کے باوجود مغربی بنگال میں گائے ڈیو لیمنٹ سیل نے گائے شماری اور گائے تحفظ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔
مہم کے پہلے حصے میں اتوار کے روز ریاست کے مغربی مدنی پور کے نارائن گڑھ میں دو روزہ گائے کیمپ لگایا گیا ۔ مغربی بنگال مسلم لیڈرشپ نے بھی آر ایس ایس سے وابستہ اس سیل کی مہم کی سرگرمیوں تشویش کا اظہار کیا تھا۔
گزشتہ روز سابق مرکزی وزیر سلطان احمد نے کہا تھا کہ اس طرح کی مہم سے ریاست میں فرقہ واریت میں اضافہ ہوگا ، انہوں نے کہا تھا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی بنگال حکومت گائے کے نام پر نفرت پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
ذرائع کے مطابق اس مہم کا مقصد گائے کی حفاظت ہے اور اس کے علاوہ مرکزی حکومت کے ”گؤپوجن “ اسکیم کے ذریعہ کسانوں کو آسان سے قرض دلانا ہے۔ گؤ ر کشا سمیتی کے مطابق اس پروگرام میں کئی مسلم کسانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ بی جے پی سے وابستہ گﺅ رکشا سیل نے بنگال بھر میں اگست میں گائے شماری کا پروگرا م شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس پر ممتا بنرجی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں امن و امان کی فضا خراب کرنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی
۔ گﺅسیل ڈیو لپمنٹ کے صدر سبرتا گپتا کے مطابق یہ ایک ٹریننگ پروگرام ہے جس کے ذریعہ کسانوں میں گائے کے تحفظ کیلئے بیداری لا ئی جائے گی اور یہ بتایا جائے گا گائے کو کھانے کے لیے کاٹنے سے سے زیادہ منافع گائے کا دودھ کو فروخت کرنے میں ہے اور انہیں مرکزی حکومت کے گﺅ پوجن اسکیم کے ذریعہ آسانی سے قرض دلانے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ یہ مہم ریاست بھر میں چلائی جائے گی اور اس پروگرام میں کئی مسلم کسان بھی شرکت کررہے ہیں۔اس کے علاوہ رضاکارانہ طور پر گھر گھر جاکر بھی گائے شماری کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjps save cow campaign in west bengal begins in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply