حزب اختلاف کتنا ہی مضبوط محاذ کیوں نہ تشکیل دے لے 2019بھی بی جے پی جیتے گی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سربراہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں متحد ہو کر ان کی پارٹی کے خلاف کتنا ہی مضبوط محاذ کیوںنہ بنا لیں 2019کے پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی کے امکانات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی فعال قیادت والی حکومت کی چار سالہ کامیابیوں کے ذکر کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں شاہ نے کہا کہ حزب اختلاف کی پارٹیاں چونکہ جانتی ہیں کہ وہ انفرادی طور پر این ڈی اے کو شکست نہیں دے سکتیں اس لیے وہ متحد ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ لیکن انہوں نے2014میں بی جے پی کے خلاف لڑا تھا اور ناکامی کامنھ دیکھنا پڑا تھااس لیے اب جو کچھ بھی یہ مخالف جماعتیں کر رہی ہیں کوئی انہونی یا نئی بات نہیں ہے۔

اگر آندھرا پردیش میں ممتا بنرجی اور تیلگو دیشم ساتھ ہوجائیں یا مغربی بنگال میں یہ دونوں ساتھ ہوجائیں تو اس سے کیا فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت یاد کریں جب اترپردیش کے دو لڑکوں راہل گاندھی اور اکھلیش یادو نے یوپی اسمبلی انتخابات مل کرلڑنے کا فیصلہ کیا اور نتیجہ کیانکلا؟ انہوں نے کہاکہ یہ پبلک ہے سب جانتی ہے اور ملک کے عوام جانتے ہیں کہ ان کی توقعات پر بی جے پی ہی پوری اترسکتی ہے ۔

مسٹر مودی نے 2014کی تاریخی عوامی حمایت کے بعد کہا تھا کہ انکی حکومت غریبوں، دلتوں، پسماندہ، کسانوں کی حکومت ہوگی اور دوسرا وعدہ کیا تھا کہ ہم دنیا میں ملک کا وقار بڑھانے کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت چار برس میں ہی ان دونوں وعدوں پر کھری اتری ہے اور ملک کے 22کروڑ غریبوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjps return to power a certainty amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply