آر ایس ایس ورکر کے قتل کے خلاف کرناٹک میں ریاست گیر احتجاج

بنگلور: بی جے پی نے آر ایس ایس کے ورکر ردریش کے قتل کے خلاف ایک روزہ طویل ریاست گیر احتجاج کیا۔ بائیک پر سوار دو اشرار نے دن دھاڑے ردریش کا مہلک ہتھیاروں سے اس وقت حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا تھا جب وہ 16 اکتوبر کوآر ایس ایس کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس ہورہے تھے۔
بی جے پی نے اشرار کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے تعلقہ اور ضلع ہیڈ کوارٹرس تک احتجاجی مارچ نکالا اور مظاہرے کئے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر و لوک سبھا کے رکن بی ایس یدی یورپا نے بی جے پی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس کے برسر اقتدار آنے کے بعد سیاسی قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت لا اینڈ آرڈر کی برقراری میں ناکام رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjps protest in karnataka over rss worker rudreshs murder in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply