نوجوت سدھو نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دیا

نئی دہلی:راجیہ سبھا میں نامزد رکن نوجوت سنگھ سدھو نے استعفی دے دیا ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین حامد انصاری کے افسر بکار خاص (او ایس ڈی) گردیپ سنگھ سپل نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ مسٹر سدھو کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ مسٹر سدھو سال 2004 سے 2014 تک لوک سبھا میں امرتسر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ رہے۔ سال 2014 میں مسٹر ارون جیٹلی کے امرتسر سے الیکشن لڑنے کی وجہ سے انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔ بعد میں اسی سال انہیں راجیہ سبھا میں نامزد رکن کے طور پر بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے 28 اپریل کو راجیہ سبھا میں رکن کے طور پر حلف لیا تھا۔ مسٹر سدھو نے کن وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے اس کا ابھی علم نہیں ہو سکا ہے۔عام خیال یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیا ر کر رہے ہیں ۔
سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائی بھی کی جارہی ہے کہ کرکٹر سے سیاستداں بننے والے نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ امیدوار کے طو رپر پیش کیا جا سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjps navjot singh sidhu quits rajya sabha amid talk of switch to aam aadmi party in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply