مرکز تین طلاق معاملہ اٹھا کر عوامی صف بندی کی سیاست کر رہا ہے: کانگریس

پٹنہ:کانگریس نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر طلاق ثلاثہ اور یکساں سول کوڈ کے معاملے پر پولرائزیشن کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ ان مسائل پر مودی حکومت مسلمانوں کو بانٹ کر اس کے ایک طبقہ کو اپنے حق میں کرنے کی سیاست کر رہی ہے۔
کانگریس کے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے آج یہاں کانگریس کے زیر اہتمام منعقد دلت اقلیت مہاسمیلن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “تین طلاق کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حق صرف مسلمانوں کو ہے۔
لیکن، مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد حکومت (این ڈی اے) نے طلاق ثلاثہ قانون کو ختم کرنے کی پہل کر کے مسلمانوں کو ہی دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ اب مسلمانوں کا جو طبقہ اس کو ختم کرنے کے حق میں ہو گا اس کی صف بندی بی جے پی کی جانب ہوگی۔ “

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjps double standard has been exposed congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply