بی جے پی کا 38واں یوم تاسیس آج،پارٹی صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات مبارکباد

نئی دہلی: مرکز کے علاوہ ملک کے21صوبوں میں بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آج بڑے جوش و خروش کے ساتھ اپنا39واں یوم تاسیس منارہی ہے۔
اس موقع پر بی جے پی صدر امیت شاہ دن مین تین لاکھ پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے تو شام میں وزیر اعظم نریندر مودی 5پارلیمانی حلقوں کے پارٹی کارکنوں سے براہ راست خطاب کریں گے۔یوم تاسیس کی صبح کا آغاز مودی جی نے ٹوئٹر پر تما پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی ۔ ان کے علاوہ امیت شاہ نے بھی صبح سب سے پہلا کام پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دینے کا ہی کیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ملک کے گوشہ گوشہ میں بی جے پی کو پہنچا کر ہندوستان کو عالمی گرو کی مسند پر جلوہ افروز کرنا ہی ہم کارکنوں کی جانب سے شہیدوں کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔کروڑوں کارکنوں اور ملک کے عوام کو بی جے پی کے38ویں یوم تاسیس پر دلی مبارکباد۔

Title: bjps 38th foundation day | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply