کیرل میں بی جے پی کارکنوں کے قتل سے حقوق انسانی کی علمبردار کمیونسٹ حکومت کی اصلیت بے نقاب

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے کیرالہ میں پارٹی اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کے کارکنوں کی سیاسی ہلاکتوں پر ریاست کی کمیونسٹ حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقوق انسانی کے تحفظ کی علمبرداری کا دعویٰ کرنے والوں کی اصلیت کو بے نقاب کررہی ہیں۔
مسٹر شاہ نے کیرالہ میں پارٹی کارکنوں کی ہلاکت کے واقعات کے خلاف اتوار کے روز نئی دہلی میں بی جے پی کی ’جن رکشا یاترا‘ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے لوگ خود کو حقوق انسانی کا علمبردار سمجھتے ہیں کہ کیرالہ میں جس طرح کھلے عام بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنوں کا قتل کیا جارہاہے وہ ان کی اصلیت کو بے نقاب کررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی سہولت اور پسند کے حساب سے حقوق انسانی کی باتیں کرتے ہیں۔یہ حقوق انسانی کا اتنا ہی احترام کرتے ہیں تو پھر کیرالہ میں اپنے’ لال بھائیوں‘کے خلاف ،شعل جلوس کیوں نہیں نکالتے۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کو شرم آنی چاہئے کیونکہ جب سے کیرالہ میں کمیونسٹ اقتدار میں آئے ہیں120 سے زائدبی جے پی اور آر ایس ایس کارکنوں کا قتل ہوچکا ہے۔بیشتر قتل تو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے آس پاس ہی ہوئے ہیں ۔جس سےصاف ظاہر ہوتا اہے کہ یہ قتل وزیر اعلیٰ کے حکم پر ہی کیے جارہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp workers murdered in kerala on orders of chief minister amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply