کیرل میں آر ایس ایس کارکن کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا

کوچی: پولس کے مطابق کیرل کے کنور ضلع کے پاپینسری میں سوجیت نام کے ایک 27سالہ آرایس ایس کارکن کو اس کے بوڑھے والدین کی نظروں کے سامنے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ اسے پیر کی شب شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ۔لیکن اس نے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔اس کے بوڑھے والدین اور بھائی نے سوجیت کو ،حملہ آوروں سے جو رات ساڑھے گیارہ بجے گھر میں گھس گئے تھے، بچانے کی بہت کوشش کی لیکن حملہ آوروں نے انہیںبھی زدو کوب کیا اور وہ بھی زخمی ہوگئے۔پولس نے بتایا کہ سی پی ایم کے کچھ حامیوں کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ بی جے پی نے سوجیت کے قتل کے خلاف احتجاج میں کنوڑ، پاپینیسری اور ازی کوڈ میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp worker hacked to death in kerala in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply