بایاں محاذ کو اقتدار سے بے دخل کر کے بی جے پی کا تری پورہ اسمبلی میں شاہانہ داخلہ

نئی دہلی :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تری پورہ میں دو تہائی اکثریت حاصل کر کے چوتھائی صدی سے اقتدار پر قابض بایاں محاذ کو اقتدار سے بے دخل کر دیا اور ناگالینڈ میں بھی حلیف پارٹیوں کے ساتھ مل کر 29سیٹوں پر قبضہ کر کے حکومت سازی کے امکانات روشن کر لیے
البتہ میگھا لیہ میں وہ زیادہ کامیابی تو حاصل نہ کر سکی لیکن اس نے دو سیٹیں جیت کر وہاں اپنا کھاتہ ضرور کھول لیا۔حتمی نتائج کے مطابق 60رکنی تری پورہ اسمبلی کی59سیٹوں کے لیے پولنگ یوئی جس میںمیں بی جے پی پلس کو 43اور بایاں محاذ نے16سیٹیں جیتیں۔ناگالینڈ میں 60میں سے بی جے پی پلس اور این پی ایف پلس دونوں کو 29،29سیٹیں ملیں جبکہ دو سیٹیں دیگر کو ملیں۔
ناگا لینڈ میں بی جے پی مخلوط حکومت بنا سکتی ہے۔میگھالیہ میں 60میں سے59سیٹوں کے نتائج کے بعد معلق اسمبلی وجود میں آئی۔ یہاںکانگریس 21سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی واحد پارٹی بن کر ابھری جبکہ این پی پی کو 19،بی جے پی کو دو ، یو ڈی پی پلس کو8اور دیگر کو 9سیٹیں ملیں۔
اس کامیابی پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی پارٹی کی جیت کو نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’صفر‘ سے ’چوٹی‘ تک کا یہ سفر ترقی کے ٹھوس ایجنڈے اور پارٹی کی تنظیمی طاقت کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp wins tripura in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply