بی جے پی نے گجرات جیتا لیکن نریندر مودی کے آبائی شہر کی سیٹ ہار گئی

نئی دہلی: جہاں ایک جانب بی جے پی نے گجرات میں تسلسل سے چھٹی بار اسمبلی انتخابات جیت کر وہ کارنامہ انجام دیا ہے جومغربی بنگال کو چھوڑ کر ملک کی کسی بھی ریاست میں کسی سیاسی پارٹی نے ابھی تک انجام نہیں دیا
وہیں دوسری طرف اس کی سب سے بڑی حریف کانگریس نے یہ حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا کہ اس نے اونجھا حلقہ کی سیٹ ،جہاں کہ خود بی جے پی کی انتخابی مہم کے روح رواں اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا آبائی قصبہ ودناگر ہے ، بی جے پی سے چھین لی۔
اس حلقہ سے،جس پر1995سے بی جے پی کا ہی قبضہ تھا، اب نئی ممبر اسمبلی کانگریس کی آشا پٹیل ہیں۔انہوں نے بی جے پی کے موجودہ ممبر اسمبلی نرائن بھائی لالو داس پٹیل کو ایک بڑے مارجن سے شکست دی۔

Title: bjp wins gujarat but loses in pm modis hometown vadanagar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply