آسام کے لکھیم پور پارلیمانی حلقہ پر بی جے پی کا قبضہ برقرار،بیتھ لا نگسو اسمبلی سیٹ کانگریس سے چھین لی

گوہاٹی: آسام میں لکھیم پور پارلیمانی اور بیتھلانگسو اسمبلی سیٹ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے آج اعلان ہونے والے نتیجے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت اتحاد کے حق میں گئے ہیں۔
جن کے مطابق بی جے پی نے لکھیم پور پارلیمانی نشست پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے جبکہ بیتھلانگسو اسمبلی سیٹ بھی اس نے کانگریس سے چھین لی ہے۔ لکھیم پور پارلیمانی نشست پر بی جے پی کے پردھان بروا نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے ڈاکٹر ہیموہری پرسنا کو 1.80 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔
یہ سیٹ رکن پارلیمنٹ سروانند سونووال کے آسام کے وزیر اعلی بننے کے بعد خالی ہوگئی تھی۔ بیتھلانگسو اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے ڈاکٹر مانسنگھ رونگپی کو جیت حاصل ہوئی۔ ڈاکٹر رونگیپی پنے کانگریسی امیدوار رپونسگ کو تقریبا 15 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔
مسٹر پردھان بروا نے اپنی پارٹی کی جیت کے لئے تمام لیڈروں اور کارکنوں اور اتحاد کے ساتھیوں آسام گن پریشد اور بوڈو لینڈ پیپلز فرنٹ کو ان کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp wins elections in assam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply