مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی نے ایک ایک سیٹ پر جیت حاصل کی

نئی دہلی: بھاریہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے حالیہ ضمنی انتخابات کے جمعرات کو اعلان کیے گئے نتائج میں دہلی کے بعد آسام ،ہماچل اور مدھیہ پردیش میںبھی شاندار کامیاب حاصل کی۔آسام کی دھیماجی اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار رنجن پیگو نے نو ہزار ووٹوں سے جیت درج کی۔ بی جے پی امیدوار کو75,217 ووٹ ملے جبکہ ان کے قریب ترین حریف کانگریس کے امیدوار بابل سونووال کو65,932 ووٹ حاصل ہوئے۔ گزشتہ اتوار کو اس سیٹ پر ضمنی انتخاب کرایا گیا تھا جس میں تقریباً 67 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ بی جے پی ممبر اسمبلی پردھان باروک کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے کے بعد اس سیٹ کے خالی ہونے پر ضمنی انتخاب کرایاگیا تھا۔
علاوہ ازیںمدھیہ پردیش کے ضلع امریا کی باندھو گڑھ سیٹ ایک بار پھربی جے پی کے ہی کھاتے میں آئی ہے۔ جبکہ ایک سیٹ وک کانگریس سے ہار گئی۔ باندھو گڑھ (اججا) سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار شیو نارائن سنگھ نے تقریباً 25 ہزار ووٹوں سے زیادہ سے کانگریس کی ساوتری سنگھ کو شکست دی ہے۔ مسٹر سنگھ ووٹوں کی گنتی کے آغاز سے ہی محترمہ سنگھ سے آگے چل رہے تھے۔ دوسری جانب بھنڈ ضلع کی اتیر سیٹ پر بی جے پی کے اروند بھدوریا اور کانگریس کے ہیمنت کٹارے کے مابین کانٹے کے مقابلہ کے بعد کانگریس نے 3ہزار ووٹوں سے یہ سیٹ جیت لی۔ دونوں مقامات پر9اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اٹیر سیٹ سابق اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر ستیہ دیو کٹارے کی موت کے سبب اور باندھو گڑھ سیٹ سے ایم ایل اے رہنے والے سینئر بی جے پی لیڈر گیان سنگھ کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے کے سبب خالی ہوئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp wins assam madhya pradesh and himachal seats too in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply