کرناٹک جیتنے کے لیے کمر کس لیں: وزیر اعظم مودی کی بی جے پی کارکنوں کو تلقین

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے تریپورا میں بایاں محاذ کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی شاندار جیت کو ’نظریات کی فتح‘ قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے کارکنوں کو تلقین کی کہ اب کرناٹک کو بھی جیتنے کے لیے کمر کس لیں۔ پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وزیر اعظم نے شمال مشرق کی تین ریاستوں تری پورہ، ناگا لینڈ اور میگھالیہ میںپارٹی کی متاثر کن کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تریپورا کو گذشتہ پچیس برسوں سے مارکسیوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا لیکن بی جے پی نے وہاں اس کا قلعہ مسمار کر دیا۔”یہ نظریات کی جیت ہے“۔
اجلاس میں ممبران پارلیمنٹ نے مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ”مودی ،مودی“ کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے ”جیت ہماری جاری ہے“ ”اب کرناٹک کی باری“ہے کی گردان کرتے رہے۔واضح رہے کہ رواں سال میں ہی کرناٹک میں انتخابات ہونا ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کمیونسٹوں کے گڑھ کیرل میں بایاں محاذ کے خلاف بی جے پی محض ایک سیٹ ہی جیت سکی تھی ۔ اسی طرح مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بھی اسے صرف 6سیٹیں ہی ملی تھیں اور کمیونسٹ پارٹیاں اس سے کہیںآگے تھیں۔
لیکن ان ناکامیوں سے سبق لے کر تری پورہ میں قبل از انتخابات بی جے پی کے کارکنوں نے زمینی سطح پر اور اسکے بعد مرکزی و ریاستی پارٹی رہنماو¿ں بشمول وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے جس طرح انتخابی مہم کی نوک پلک درست کی اس کا ہی یہ ثمرہ ہے کہ بی جے پی تری پورہ میں بایاں محاذ کا قلعہ سر کرنے میں ایسی کامیاب ہوئی کہ شاید کمیونسٹ پارٹیوں کی اب ریاست میں واپسی محال ہو جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp win in tripura an ideological victory narendra modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply