وزیر اعظم نریندر مودی کی اتر پردیش میں8ریلیوں کا آغاز 5نومبر کو سہارنپور سے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مہم کی رفتار بڑھانے کے لیے اگلے دو ماہ میں آٹھ انتخابی ریلیاں کریں گے اور پارٹی اپنی پریورتن یاتراپانچ نومبر کو سہارنپور سے شروع کرے گی۔
پارٹی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر مودی کو سہارنپور سے شروع ہونے والی پریورتن یاترا کو ہری جھنڈی دکھانے کی دعوت بھیج دی گئی ہے. چھ نومبر کو بندیل کھنڈ کے للت پور، آٹھ نومبر کو سون بھدر اور نو نومبر کو بلیا سے یاترائیں شروع ہوں گی. ریاست کے ہر کونے سے نکلنے والی یہ پریورتن ریلیاں لکھنؤ میں 24 نومبر کو جمع ہوں گی اور اس موقع پر ہونے والی پریورتن سبھا کو وزیر اعظم خطاب کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان یاتراوں میں پارٹی صدر امت شاہ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر کلراج مشرا شامل ہوں گے۔ بی جے پی صدر کیشو پرساد موریہ ہر موقع پر موجود رہیں گے۔ ان یاتراؤںمیں مقامی ایم پی، ایم ایل اے اور رہنماؤں کی شرکت لازمی ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp will hold 8 rallies in two monthspm narendra modi will address in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply