بی جے پی کے حق میں پولنگ سے ایس پی، کانگریس اور بی ایس پی خیمہ میں بوکھلاہٹ:سری کانت شرما

گورکھپور:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سکریٹری اور ترجمان سری کانت شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کے پہلے پانچ مرحلے میں ہوئی ووٹنگ سے واضح ہو گیا ہے کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی واضح اکثریت سے حکومت بنے گی۔ مسٹر شرما نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام نے ببوا (مسٹر اکھلیش یادو)، پھوپھی (محترمہ مایاوتی) اور بابا (کانگریس نائب صدر راہل گاندھی) کی شکست طے کردی ہے۔
پچھلے پانچ مراحل میں ووٹنگ بی جے پی کے حق میں ہونے کے بعد یہ لوگ بوکھلا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنتے ہی بی جے پی اترپردیش کی ہمہ جہت ترقی کرے گی۔ انہوں نے ریاست کی سماج وادی پارٹی (ایس پی) حکومت پر شدید حملے کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ ریاست کا کسان بجلی، پانی اور فصل کی مناسب قیمت کے لئے پریشان ہے۔ ریاست میں جرائم پیشہ افراد کا غلبہ ہے۔ غیر قانونی کان کنی اور زمینوں اور مکانوں پر قبضے روزگار کے طور پر عروج پر ہیں۔ ایس پی کو پاؤں کے نیچے کی اپنی زمین کھسکتی دیکھ کر ’ہاتھ ‘ کا سہارا لینا پڑا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp will form government in up says shrikant sharma in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply