ششی کلا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا بی جے پی نے خیر مقدم کیا

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں اور متعدد ماہرین قانون نے تمل ناڈو میں انا ڈی ایم کے کی لیڈر وی کے ششی کلا کو آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ جائیداد رکھنے کے معاملے میں مجرم ٹھہرائے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا یہ کہہ کر خیر مقدم کیا ہے کہ آج کے دن کو عدلیہ کے لئے عظیم دن کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس وقت تمل ناڈو میں قابل اور مستحکم حکومت دینا وقت کی ضرورت ہے۔ مسٹر نائیڈو نے ٹویٹ کر کے کہا، ” آج سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے۔ تمل ناڈو کے عوام کی خواہشات کے مطابق قابل اور مستقل حکومت دینا وقت کی ضرورت ہے ” انہوں نے ایک اور ٹویٹ کر کے کہا، ” مجھے پختہ یقین ہے کہ گورنر اب اپنا کام کریں گے ” بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تمل ناڈو کے سیاسی بحران سے نمٹنے میں محتاط اور پیچیدہ رخ اختیار کرنے کا گورنر چودھری ودیا ساگر کا قدم صحیح تھا۔ ششی کلا کو مجرم ٹھہرایا گیا۔
فیصلے کا انتظار کرنا گورنر کا فیصلہ درست تھا معروف قانون داںسولی سوراب جی نے اپنی رائے میں کہا کہ یہ عدلیہ کے لئے عظیم دن ہے جبکہ ماہر آئین سبھاش کشیپ کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ گورنر کے ہاتھ میں ہے۔ مسٹر کشیپ نے کہا کہ موجودہ تعطل کو ختم کرنے کے لئے اب انہیں شاید اسمبلی میں اپنی افرادی قوت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp welcome sasikala da case verdict in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply