پاکستان وادی کشمیر میں حرکتوں سے باز نہ آیا تو سنگین نتائج بھگتے گا:بی جے پی

نئی دہلی:ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کی جانب سے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ اگر اس نے وادی کشمیر میں اپنی حرکتیں بند نہیں کیں تو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔
بی جے پی کے ترجمان سری کانت شرما نے کہا کہ مسٹر باسط کے تبصرے سے پاکستان کی مایوسی نظر آتی ہے کہ وہ ”پاک مقبوضہ کشمیر “کے لوگوں کی بدامنی سے نمٹنے میں قابل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان نے ماضی میں ہوئی اپنی ذلت آمیز شکستوں اور دنیا بھر میں اپنی تذلیل اور تھو تھو سے اب تک کوئی سبق حاصل نہیں کیا ہے جو اسے ہندستان کے ساتھ الجھنے سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی تھا اور اس موقع پر مسٹر باسط نے کہا تھا ’پاکستان اپنے یوم آزادی کو کشمیر کی آزادی کے لئے وقف کرتا ہے‘۔
سری کانت نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے نام وزیر اعظم کے ببانگ دہل اور واضح پیغام کے بعد مثبت انداز میں سوچے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp warns pak of dire consequences in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply