بی جے پی نے آر ایس ایس کا داعش سے موازنہ کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا

 نئی دہلی:بی جے پی نے آر ایس ایس کا موازنہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام(داعش) سے کرنے کے حوالے سے کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے پیر کے روز اس معاملہ کو پارلیمنٹ میں زور شور سے اٹھایا اور کانگریس لیڈر سے معافی کا مطالبہ کیا۔وزیر مملکت اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اس معاملہ کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ غلام نبی آزاد سے معافی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آر ایس ایس کا داعش جیسی دہشت پسند تنظیم سے موازنہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ مسٹر نقوی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پارٹی لیڈر کے اس بیان پر ایوان میں معافی مانگیں۔
واضح رہے کہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد نے ہفتہ کو جمعیت علماءہند کے ایک پروگرام میں آر ایس ایس کا موازنہ داعش سے کر کے ایک تنازعہ پیدا کر دیا تھا۔ اس سے قبل پارلیمنٹ کے باہر وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے آزاد کو ان کے اس بیان پر پارٹی سے خارج کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ کانگریس صدرسونیا گاندھی اپنے پارٹی لیڈر کے اس اشتعال انگیز بیان پر ملک سے معافی مانگیں۔
وی ایچ پی کے ترجمان ڈاکٹر سریندر جین نے ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایس کا ہنددستان کے دشمن داعش سے موازنہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کانگریس کے رہنما اپنے سیاسی فائدے کے لئے قومی مفاد کو داو¿ پر لگا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹر آزاد کے تبصرے نے مسلمانوں کی حب الوطنی پر ہی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔لیکن دوسری جانب غلام نبی آزاد نے اپنی اصل تقریر کا متن پڑھا اور کہا کہ انہوں نے آر ایس ایس اور داعش کے درمیان کوئی موازنہ کیا ہی نہیں۔اس کے لیے انہوں نے اپنی تقریر کی سی ڈی پیش کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp to raise azads rss isis remarks in parliament in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply