بی جے پی نے ہماچل پردیش میں پریم کمار دھومل کو اپنا وزیراعلیٰ امیدواربنایا

شملہ:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ نے ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ پریم کمار دھومل کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کا وزیر اعلیٰ امیدوار بنا نے کا اعلان کیا۔
مسٹر شاہ نے یہ اعلان ایک جلسہ عام میں کر کے اس اہم عہدے کے لیے پارٹی کے انتخاب کے حوالے سے تمام قیاس آرائیاں دور کر دیں۔مسٹر شاہ نے اعلان کیام کہ بی جے پی ہماچل پردیش کا انتخاب پریم کمار دھومل کی قیادت میں لڑے گی۔
مسٹر دھومل فی الحال سابق وزیر اعلیٰ ہیں لیکن8دسمبر کے بعد وہ ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات 9نومبر کو ہوں گے جبکہ نتیجوں کا اعلان 8دسمبر کو کیاجائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp to fight himachal pradesh assembly polls under dhumal says amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply