برطانیہ کے بوربیری برانڈ کی جیکٹ پہننے پر بی جے پی نے راہل گاندھی کو آڑے ہاتھوں لیا

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کو وزیر اعظم نریندر مودی کے سوٹ پر کانگریس صدر راہل گاندھی کے حملوں اور جملوں کا اس وقت حساب بیباق کرنے کا موقع مل گیا جب اس نے کانگریس صدر کو سیاہ رنگ کی نہایت مہنگی جیکٹ زیب تن کیے دیکھی۔ اس جیکٹ کی قیمت 70ہزار روپے ہے ۔یہ جیکٹ برطانیہ کے ایک لگژری فیشن برانڈ بربیری کی ہے۔
اور اس کی برطانیہ میں قیمت700پونڈ ہے جو ہندوستانی روپے میں تقریباً70ہزار روپے ہوتی ہے۔کانگریس صدر نے یہ جیکٹ میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر شیلانگ سے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلاتے وقت پہنی تھی۔
بی جے پی کی میگھالیہ شاخ نے راہل گاندھی کی جیکٹ پوش تصویر ٹوئیٹرپر ڈال کر اس کے نیچے لکھا ہے کہ یہ ”بلیک“ منی بدعنوانی کر کے میگھالیہ ریاست کے سرکاری خزانے سے نکالی گئی ہے۔راہل جی آپ ہمارے غم میں مبتلا ہونے کے بجائے میگھالیہ میں اپنی ناکارہ حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ دیکھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp takes on rahul gandhi and his burberry jacket in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply