چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت

چنڈی گڑھ: بی جے پی نے چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 میں سے 20سیٹوں پر فتح حاصل کی۔
اس الیکشن میں بی جے پی اتحاد کی حلیف جماعت شرومنی اکالی دل کو ایک سیٹ ملی۔ کارپوریشن کے ایوان میں اپوزیشن کانگریس صرف چار سیٹیںہی جیت سکی۔ ایک سیٹ پر آزاد امید وار کامیاب ہوا ہے۔
بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے چنڈی گڑھ کے عوامکا شکریہ ادا کیا اور ا س غیر معمولی کامیابی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹ بندی کے قدم کی عوامی تائید قرار دیا۔
بی جے پی کی اس کامیابی کے ساتھ ہی کارپوریشن کے ایوان میں مسلسل دوسری مرتبہ اس کا اپنا مےئر بنانے کا راستہ صاف ہوگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp sweeps chandigarh municipal polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply