مایا وتی کے خلاف غیر مہذب الفاظ استعمال کرنے کی پاداش میںدیاشنکر سنگھ چھ سال کےلئے بی جے پی سے خارج

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدر مایاوتی کےخلاف غیر مہذب الفاظ کا استعمال کرنے والے دیاشنکر سنگھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی سے چھ سال کے لیے نکال دیا گیا ۔
مسٹرسنگھ کوبرخاست کرنے کے باوجود اپنی رہنما کے خلاف کئے گئے تبصرے سے ناراض بی ایس پی کارکنان آج یہاں مظاہرہ کررہے ہیں۔حضرت گنج چوراہے پر واقع ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے مجسمے کے پاس صبح سے ہی کارکنان یکجا ہیں۔بی ایس پی نے بی جے پی دفتر کو گھیرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی ایس پی نے اسمبلی انتخابات کا الیکشن لڑرہے اپنے امیدواروں،اراکین اسمبلی اور دیگر کارکنان کو لکھنؤ پہنچنے کی ہدایت دی تھی۔
بی ایس پی کارکنان کے بی جے پی دفتر کو گھیرنے کی وارننگ دئے جانے کی وجہ سے پولس کا زبردست بندوبست کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو دیا شنکر سنگھ کے ذریعہ بی ایس پی صدر مایاوتی کےخلاف مﺅ میں کئے گئے غیر مہذب تبصرے نے پارٹی کو ایک نئی زندگی بخشی ہے۔بی ایس پی نے آج اس تبصرے کے خلاف لکھنؤ میں زبردست مظاہرہ کرکے اپنی طاقت کا احساس کرایا۔
لکھنؤ کے علاقے حضرت گنج ،لوہیاپتھ،ودھان سبھا مارگ،پارک روڈ ،اشوک روڈ،حسین گنج وغیرہ راستے بری طرح جام ہوگئے۔چاروں سمت سے پرچم ہی پرچم نظر آرہے تھے۔محترمہ مایاوتی کے طلب کرنے پر صبح سے ہی بی ایس پی رہنما حسین گنج میں واقع ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے مجسمے کے نزدیک پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp suspends dayashankar singh for six years for obscene comments on mayawati in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply