کانگریس لیڈروں کے بیانات سے پاکستانی دہشت گردوں کو تقویت ملتی ہے: بی جے پی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے کانگریس کواس کے اس الزام پر کہ بی جے پی ووٹ بٹورنے کے لیے فوجیوں کی قربانی سیاسی رنگ دے رہی ہے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑی اور پرانی پارٹی ہو کر تنگ نظر اور کسی چھوٹی پارٹی کی طرح بیان بازی کر رہی ہے۔

وزیر قانون روی شنکر پرساد نے نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے جس طرح کے الزامات سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں لگائے ہیں اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ وہ تیزی سے حاشیے پر پڑی ایک معمولی پارٹی بنتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہی نہیں کہ کانگریس وہی پارٹی ہے جس نے ملک پر 60 سال تک حکومت کی۔مسٹر پرساد نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی سرجیکل اسٹرائیک کو خون کی دلالی کہہ چکے ہیں اور ان کی والدہ سونیا گاندھی نے بھی کسی وقت وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے موت کے سوداگر جیسے لفظ کا استعمال کیا تھا۔

ایسے الفاظ کا استعمال کرنے والے لیڈروں کی پارٹی سے سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے کوئی امید نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کانگریس کے اسی قسم کے بیانات سے لشکر طیبہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو مدد ملے گی۔کیونکہ کانگریس کے لیڈروں کے یہ بیانات پاکستان میں موجود دہشت گردوں اور ان کے آقاوں کو کافی پسند آتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp slamscongress comments on video of surgical strikes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply