صدارتی امیدوار پر اتفاق رائے کے لیے بی جے پی صدر نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے صدارتی انتخاب کے لئے مختلف جماعتوں سے بات چیت کرکے اتفاق رائے قائم کرنے کے لئے پارٹی صدر امیت شاہ نے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ تین رکنی کمیٹی مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ، ایم ونکیا نائیڈو اور ارون جیٹلی پر مشتمل ہے۔ پارٹی کی آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹی مختلف سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرکے صدارتی انتخاب کے تعلق سے اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔
صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی میعاد 25جولائی کو ختم ہورہی ہے۔ لیکن ایسا کہا جارہا ہے کہ بی جے پی پرنب مکھرجی کو دوسری میعاد کے لیے صدر جمہوریہ برقرار رکھنے پر آمادہ نہیں ہے۔ اس لیے کہا جارہا ہے کہ پرنب مکھرجی کو 25جولائی کو راشٹر پتی بھون کو خیرباد کہنا پڑے گا۔ انتخابی کمیشن نے صدارتی انتخاب کے عمل کا اعلان کردیا ہے۔ صدارتی انتخاب کا نوٹی فیکشن 14جون کو جاری ہوگا۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 جون ہے اور ضرورت پڑی تو 17جولائی کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 20جولائی کو ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp sets up three member committee for presidential election in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply