بی جے پی اور آر ایس ایس میرے بیٹے سے انتقام لے رہی ہے: کنہیا کے والد

بیگو سرائے(بہار):جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کے والد یہاں اپنے گھر پر پولس بندوبست کی پیشکش مسترد کر دی اور الزام لگایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ان کے بیٹے سے اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں اپنے امیدوار کی شکست کا بدلہ لے رہی ہے۔دو سال پہلے فالج کے حملہ سے معذور ہوجانے والے کنہیا کے والد جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے بڑی نرمی کے ساتھ پولس سے کہا کہ وہ واپس چلے جائیں ہمیں کسی سیکورٹی کی ضرور ت نہیں ہے۔پورا گاو¿ں ہمارے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پولس والوں سے کہہ دیا کہ ان کے بجائے وہ ان کے بیٹے کو ، جسے پٹیالہ ہاو¿س کورٹ میںپیشی کے وقت وکیلوں نے بڑی بے رحمی سے زدو کوب کیا ،تحفظ دیں۔کنہیا کی والدہ آنگن واڈی کارکن ہیں اور انہیں4000روپے ماہانہ ملتا ہے جس سے وہ گھر کے اخراجات پورے کرتی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp rss punishing my son for defeating their candidatesays kanhiyas father in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply