پنجاب اور گوا اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے 17 اور گوا اسمبلی انتخابات کے لیے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست آج یہاں جاری کر دی۔ پارٹی نے امرتسر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخابات اور اتر پردیش کی تین قانون ساز کونسل نشستوں کے لیے بھی امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی وزیر اور بی جے پی مرکزی الیکشن کمیٹی کے سیکرٹری جگت پرکاش نڈڈا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ فہرست جاری کرتے ہوئے بتا یا کہ مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ان ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔کل دیر شام ہونیوالی اس میٹنگ میں پارٹی صدر امت شاہ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔
مسٹر نڈڈا نے بتایا کہ پنجاب اور گوا میں امیدواروں کے انتخاب میں تمام حصوں کو مناسب نمائندگی دینے کی کوشش کی گئی ہے اور انتخابی لحاظ انمیدواروں کو ہی ٹکٹ دیا گیا جن کے جیتنے کے امکا ن روشن ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp releases list of 17 candidates for punjab polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply