بی جے پی نے گجرات انتخابات کے لیے امیدواروںکی پانچویں فہرست جاری کی

گاندھی نگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آئندہ ماہ ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کر دی۔
اس پانچویں فہرست میں ، جسے بی جے پی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی نے قطعی شکل دی ہے، 13امیدواروں کے نام ہیں۔ اس فہرست میں دھنیرا، وڈگام، پٹن اور اونجھا سمیت کئی دیگر حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بی جے پی نے کاڈی (ایس سی) سے کرشنا بھائی سولنکی کو، وجے پور سے رمن بھائی پٹیل کو،اور ادیر (ایس سی) سے ہتیش بھائی کنوڈیا کو ٹکٹ دیا ہے۔ پارٹی نے منگل کروز چوتھی اور پیر کو تیسری فہرست جاری کی تھی۔جبکہ دوسری فہرست سنیچر کو جاری کی تھی۔

Title: bjp releases fifth list of 13 candidates for gujarat assembly elections in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply