رابرٹ وڈرا کو انکم ٹیکس نوٹس معاملہ پر راہل خاموش کیوں؟ بی جے پی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کانگریس صدر راہل گاندھی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بہنوئی رابرٹ وڈرا کو انکم ٹیکس نوٹس جاری کیے جانے کے معاملہ پر کیوں خاموشی سادھے ہوئے ہیں۔

بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھگوڑے صنعتکار وجے مالیہ اور رابرٹ وڈرا کانگریس قیادت والی یو پی اے حکومت کی ہی پیداوار ہیں اور اسی کے دور میں پھلے پھولے ہیں اور اب یہ دونوں قانون کی مار سہہ رہے ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس نے وڈرا اور اس کی کمپنی اسکائی لائٹ ہاسپلیٹی کو نوٹس جاری کر کے 2010-11سال کے 25کروڑ روپے بقایا جات کے طور پر ادا کیے جائیں۔

سمبت پاترا نے یہ بھی دعوی ٰکیا کہ 2013میں مالیہ نے اس وقت کے وزیر مالیات پی چدمبرم کا ایک مکتوب ارسال کر کے ان سے قرضہ دلوانے میں ان کی سفارش چاہی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp questions rahul gandhi over it notice to vadra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply